ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی :30ہزار روپئے مالیت کے 2کیلو سے زائد گانجہ سمیت بائک ضبط :4ملزمان گرفتار

سرسی :30ہزار روپئے مالیت کے 2کیلو سے زائد گانجہ سمیت بائک ضبط :4ملزمان گرفتار

Wed, 25 Oct 2017 18:57:01    S.O. News Service

سرسی :25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےسرسی ڈی وائی ایس پی ناگیش شٹی ٹی کی قیادت میں مقامی پولس نے 24اکتوبر کی دوپہر 2کے بعد سرسی دیہی پولس تھانہ حدود کے ککلی روڈ کے استھال بس اسٹانڈ کے قریب چھاپہ مارکر گلاپور سے ککلی کی طرف روانہ بائک میں سے30000روپئے مالیت کے 2کیلو 150گرام گانجہ ضبط کرلینے کے بعد 4ملزموں کو گرفتارکئے جانے کا جانکاری سرسی دیہی پولس تھانے سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت سرسی تعلقہ استھال کیری کے مکین شری دھر مادلنگا ہیگڈے (57)،گنیش شری دھر ہیگڈے (27)،یلاپور تعلقہ گلاپور کے مکین سبرامنیا راجو نائیڈو (47)اور کلگھٹگی تعلقہ تمبور کے مکین گروناتھ مہا دیوپا سندی منے (37) کے طورپر کی گئی ہے۔ بائک نمبر KA/31-Q-4434کو پولس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ملزموں کے خلاف سرسی دیہی پولس تھانے میں دفعہ 199/2016، دفعہ8 اور 20(b)(ii)(B) کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی کی رہنمائی میں ڈی وائی ایس پی ناگیش شٹی ٹی ، سی پی آئی کرشنانند جی نائک، پی ایس آئی شیوکمار بی کے ساتھ اے ایس آئی راجیش کورگ،چندر پا کورور، پرشانت پاوسکر، بسوراج میاگیری کارروائی میں شریک تھے۔


Share: